اگر آپ 4 بادام روزانہ کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ - Latest Jobs Online Knowladge - Jobs in Pakistan Today New Jobs

Post Top Ad

Like Daily Updates

Friday, November 16, 2018

اگر آپ 4 بادام روزانہ کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

اگر آپ 4 بادام روزانہ کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟












اگر آپ نے کبھی ’’سُپر فوڈ‘‘ کے الفاظ سنے ہیں تو ضرور متجسس ہوئے ہوں گے کہ آخر وہ کون سی غذا ہے جسے سُپر فوڈ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ درجہ کئی غذاؤں کو دینے کی کوشش کی گئی ہے
لیکن اگر کسی ایک غذا پر سب سے زیادہ ماہرین کا اتفاق ہے تو وہ بادام ہے۔ بادام میں ہر طرح کے وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء اس طرح کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں کہ محض معمولی مقدار میں بھی روزانہ استعمال کرلئے جائیں تو حیرتناک فوائد حاصل ہوتے ہیں۔


اس حوالے سے ویب سائٹ speakingtree کی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بادام میں وٹامن ای بکثرت پایا جاتا، اس کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جبکہ زنک، سلینیم، کاپر، اور نیا سین جیسے کمیاب معدنی اجزاء بھی بادام سے بآسانی حاصل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ان تمام اجزاء سے مستفید ہونے کے لئے آپ ہر روز صرف چار عدد بادام ہی کھا لیں تو بہت ہے۔ اگر بادام کو بھگو کر کھانے سے قبل اس کا چھلکا اتار لیں تو زیادہ مفید ہے۔ باقاعدگی سے چار بادام کھانے کے فوائد کی بات کی جائے تو ایک لمبی فہرست مرتب کی جا سکتی ہے۔

ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ بادام میں پایا جانے والا وٹامن ڈی آپ کے بالوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور اسی طرح میگنیشیم بالوں کے ساتھ جلد کو بھی تروتازہ کردیتا ہے۔ جلد کی صحت اور تازگی میں بادام میں پایا جانے والا وٹامن ای بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔


اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ بادام میں پایا جانے والا جزوفائٹو سٹیرل اور مونو انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کولیسٹرول کے مسائل کا بہترین علاج ہیں۔بادام میں پائے جانے والے رائبو فلیون اور ایلکارنی ٹائن اجزاء دماغ کی صحت کے لئے شاندار اثرات رکھتے ہیں





No comments:

Post a Comment